ابنا: نئے ہجری شمسی سال 1393 کی آمد کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ٹیلیفون پر بات چیت کی . ہفتے کی رات ہونے والی اس بات چیت میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بات چیت کے دوران ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب کی خدمت میں نئے سال کی مبارک باد پیش کی اور ان کی طویل عمر کی دعا کی۔ صدر حسن روحانی نے رہبر انقلاب کی طرف سے نئے سال کو قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام کے سائے میں معیشت و ثقافت سے موسوم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب کے عزائم کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا . اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی صدر حسن روحانی کو نئے سال کی مبارک باد دی اور ان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ملک کی خدمت کرنے کی آرزو کی۔......./169
22 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514614
نئے ہجری شمسی سال 1393 کی آمد کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ٹیلیفون پر بات چیت کی.